وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دینگے – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دینگے

قومی سلامتی کی صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو آج بیک گراؤنڈ بریفنگ دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قومی سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلیٰ مثال ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کر دیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی دعوت نامہ نہیں ملا، حکومت نے دعوت دی تو جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عامر ڈوگر نے بھی دعوت نامہ نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.