Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

اسٹاک مارکیٹ مسلسل مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے مزید 1 کھرب 62 ارب روپے ڈوب گئے

نتخابات کے بعد غیر واضح فنانسنگ پلان، لیکویڈٹی اور ایکسٹرنل فنانشل گیپ کی وجہ سے مخلوط حکومت کو غیرمعروف فیصلوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہونے اور سیاسی جماعتوں کے انتخابی نتائج کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے اعلانات کے باعث جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کی زد میں رہی۔ 100 […]

ن لیگ، پی پی سمیت کسی جماعت سے اتحاد نہیں کررہے، تحریک انصاف

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ن لیگ اور پی پی کے ساتھ اتحاد کے خبروں کی تردید کردی اور کہا کہ عمران خان کا واضح موقف ہے کہ ان جماعتوں سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوگا، انہوں ںے ہفتے کو ملک بھر میں پُرامن احتجاج کا بھی اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو […]

بلوچستان سے وزرات اعلی کا امیدوار جیالا ہوگا،علی مدد جتک

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و سابق صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان میںپیپلز پارٹی ، جمعیت علما اسلام اورمسلم لیگ (ن)کے ساتھ ملکر حکومت بنانے خواہاں ہیں وزرات اعلی کے لئے کوئی نام ابتک فائنل نہیں ہوا ہے بلوچستان سے وزرات اعلی کا […]

بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونلز کے لئے 3 ججز کو نامزد کر دیا

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونلز کے لئے 3 ججز کو نامزد کر دیا۔رجسٹرار بلو چستان ہائی کورٹ کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کیلئے ججز کی نامزدگیاں کر دیں الیکشن ٹربیونل 1 کے لئے جسٹس عبداللہ بلوچ کو […]

حالیہ انتخابات میں 2018 کی دھاندلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن کا الزام

جمعیت علما اسلام  (جے یو آئی) نے 8 فروری کے انتخابات کو مسترد کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس انتخابات میں دھاندلی کے  ریکارڈ بنے، انتخابی عمل یرغمال بنا رہا، الیکشن کو شفاف قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، اب […]

امریکا کا پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور

وائٹ ہاؤس نے پاکستان میں شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔  وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرن جین پیئر نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔ کیرن جین پیئر نے کہا کہ پاکستان پر ہمیشہ الیکشن عمل کی شفافیت […]

پاکستان سپر لیگ 9 کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کا آفیشل ترانہ (اینتھم) ریلیز کردیا ہے۔ پی ایس ایل کے مداحوں کو جس گھڑی کا انتظار تھا وہ آہی گئی، پی سی بی نے ایونٹ کے 9 ویں سیزن کا ترانہ ’کھل کے کھیل‘ ریلیز کردیا ہے۔ پی سی بی […]

انڈونیشیا عام انتخابات؛ غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، سابق جنرل کو برتری حاصل

دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت اور مشرقی ایشیا کی سب سے بڑی معیشت رکھنے والے ملک انڈونیشیا میں ہونے والے عام انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق جنرل پرابوو سوبیانتو صدارتی دوڑ میں برتری حاصل کررہے ہیں۔ آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک […]

فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں، چیف جسٹس پاکستان

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں دفاعی زمینوں پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سب کو اپنے مینڈیٹ میں رہنا چاہیے، فوج اپنا کام کرے عدالتیں اپنا کام کریں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کے ریمارکس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ اصول تو یہی ہے کہ […]

پیپلزپارٹی وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لے گی، خورشید شاہ

حکومت کی تشکیل کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، پیپلزپارٹی نے وزارتوں کے بجائے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس جو وزارتیں ہوں گی اُن کی کمیٹیاں ہم لیں گے، وزارتوں سے زیادہ پاور […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P