Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
حکومت یا اپوزیشن میں جانے کا فیصلہ ن لیگ سے حتمی مذاکرات کے بعد ہوگا، ایم کیو ایم
ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے حکومت یا اپوزیشن میں جانے کا فیصلہ ن لیگ کے ساتھ حتمی مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ جاری مذاکرات کے حوالے سے ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ ن لیگ نے ہمارے مطالبات سے اصولی […]
پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے
بھارت کے معروف گائیک پنکج ادھاس 73 برس کی عمر میں چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف غزل گائیک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 73 سال کی عمر میں چل بسے۔ ’چِٹھی آئی ہے‘ اور ’چاندی جیسا رنگ‘ جیسی غزلوں سے شہرت حاصل کرنے والے مایاناز گلوکار […]
صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر دی
صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد کر کے واپس بھیج دی۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر کے مطابق پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 5 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی۔ ذرائع […]
صدر کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: رضا ربانی
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ صدر کا قومی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنا آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے صدر مملکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آئین پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے، بدقسمتی سے اس وقت آئین پر جو حملہ […]
امریکی فوجی کی فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف اسرائیلی سفارتخانے پر خود سوزی
امریکی فضائیہ کے اہلکار نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر یہ کہتے ہوئے خود کو آگ لگا لی کہ میں اب غزہ میں مزید نسل کشی میں شامل نہیں ہوں گا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ایک شخص زمین پر مائیک اور اسپیکر رکھتا […]
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی، 63 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں 850پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کی 63000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور ہوگئی اور انڈیکس بڑھ کر 63665پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ سرمایہ کاروں میں نئی مخلوط […]
الیکشن کمیشن 9 مارچ تک صدر کے انتخاب کیلئے تیار
8 فروری کو ہونے والے انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات کے درمیان الیکشن کمیشن آف پاکستان اب 9 مارچ تک صدر مملکت کے عہدے کے لیے انتخابات کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔ صدر کے انتخاب کا مرحلہ آدھے سینیٹر کی 6 سالہ مدت کی تکمیل کے بعد ریٹائرمنٹ سے صرف دو دن قبل […]
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا۔ پیر کو قمبر شہداد کوٹ،سکھر،جیکب آباد،کندھ کوٹ،گھوٹکی،نوشہروفیروز،شہید بے نظیر آباد،دادو اور جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ کل اور پرسوں کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا […]
شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان، راحیلہ درانی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق
مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے نومنتخب اراکین نے گورنر کے لیے شیخ جعفر مندوخیل اور اسپیکر کے لیے راحیلہ حمید درانی کے نام اتفاق کرلیا۔ بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملات کے لیے مسلم لیگ پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل نے کی۔ سابق وزیراعلیٰ جام کمال، راحیلہ […]
پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے ہرا دیا۔ ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان کو بلے باز ی کی دعوت دی۔ […]
