پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش ختم کرنے کیلئے سیکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئرنس نہیں دی، وزارت داخلہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش ختم کرنے کیلئے سیکیورٹی ایجنسیوں نے کلیئرنس نہیں دی، وزارت داخلہ

وزارت داخلہ کےحکام نے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کے معاملے پر کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کلیئرنس نہیں دی ، بی ایل اے کے دہشت گرد جو استعمال کررہے ہیں، وہ کچھ اور ہے، دہشت گردہمارا انٹرنیٹ استعمال نہیں کررہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت داخلہ حکام نے پنجگور میں انٹرنیٹ سروس کی بندش پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 22 مارچ کو ہم نے خط لکھا کہ ہمیں سیکیورٹی کلیئرنس دی جائے، مگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے اگلے 6 ماہ تک کی کلیئرنس نہیں دی۔

وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں وضاحت نہیں کی گئی بس یہ بتایا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انٹرنیٹ ڈیٹا بند رہے گا، کمیٹی ممبر پولین بلوچ نے کہا کہ میرے ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ گزشتہ کئی سالوں سے برقرار ہے،3 سال سے اگر معاملات ٹھیک نہیں ہوسکے تو آئندہ 6 ماہ میں کیا ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پنجگور میں مستقل بنیادوں پر انٹرنیٹ کی بندش رہے گی، میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ میرے علاقے کو سزا دی جارہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.