Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
پاکستانی حکومت کے تحفظات دور کرنے پر کام کررہے ہیں: ایکس
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر تحفظات دور کرنے کے لیے کام کرے گی۔ یہ ردعمل پاکستانی حکام کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ ایکس پر سکیورٹی خدشات کی بنا پر دو ماہ سے پابندی لگائی […]
جمہوریت کے دعویدار بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل سے ہوگا
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار ملک بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل 19 اپریل سے ہورہا ہے، 7 مراحل پر مشتمل انتخابات یکم جون تک ہوں گے۔ بھارت میں ہر پانچ سال بعد انتخابات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کو دنیا میں کسی بھی ملک میں ہونے والا سب سے […]
دبئی میں بارشیں: 2 روز میں 1244 پروازیں منسوخ
دبئی میں بارشوں کی وجہ 2 دن میں 1244پروازیں منسوخ ہوئیں۔ امارت ائیر لائن حکام شدید بارشوں کے باعث 2 روز میں 1244 پروازیں منسوخ ہوئی جبکہ 61 پروازوں کا رخ دوسرے ائیرپورٹس پر موڑ دیا گیا۔ موسم میں بہتری کے باعث حالات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے، ٹرمینل 1 اور ٹرمینل 3 […]
سعودی وفد کی آمد سے سرمایہ کاری، تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا: وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سعودی وفد کی آمد سے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ممکن ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وفد کا وزیر خارجہ کی قیادت میں دورہ سے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و سٹریٹجک شراکت داری کے نئے […]
پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا: شیر افضل مروت ڈٹ گئے
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ پابندی نہیں مانتا، ذاتی بیانات دیتا رہوں گا۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ سعودی عرب کے حوالے سے بیان میری ذاتی رائے تھی، ہزاروں ایشوز ہیں، ضروری نہیں ہر ایشو پر پارٹی کی گائیڈ لائن موجود ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب […]
اسحاق ڈار سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔ قائم مقام ترجمان امریکی مشن کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکی عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس […]
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
گوادر: بلوچستان کے گوادر، پسنی، جیونی اور دیگر اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور ندی نالوں میں طغیانی اور آندھی سے مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ تمام نجی اسکول بند کردیے گئے ہیں۔ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے مطابق گوادر کے علاوہ پسنی، جیونی اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش جاری […]
حکومت کے پاس ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کیخلاف وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کروا دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کی بندش کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے استدعا کی کہ درخواست گزار […]
ملک کی ترقی کیلئے تیزی سے کام کرنا ہے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے تیز رفتاری سے کام کرنا ہے، کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ […]
امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
امریکا نے دھمکی دی ہے کہ آنے والے دنوں میں وہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس سے ایران کی تیل کی برآمدات کم […]
