انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، پوپ لیو کی جنگیں ختم کرنے کی اپیل – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، پوپ لیو کی جنگیں ختم کرنے کی اپیل

عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے امریکا کی جانب سے ایران میں جوہری مقامات پر حملے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت امن کے لیے پکار رہی ہے، انہوں نے جنگوں کے خاتمے کی اپیل کی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ لیو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے ہر رکن پر اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جنگ کے اس سانحے کا خاتمہ کرے، اس سے پہلے کہ یہ ایک ناقابلِ تلافی خلیج بن جائے۔

پوپ لیو نے ویٹی کن میں ہفتہ وار اینجلس دعا کے دوران کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ سے آنے والی ’تشویش ناک خبروں‘ پر ردِعمل دے رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.