نیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔
میچ شام 6 بجے شروع ہوا، نیوزی لینڈ نے دوسرے سیمی فائنل میں کوریا کو شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔
قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستانی شائقین بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گولز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے زکریا حیات اور سفیان خان نے گول اسکور کیے۔