Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ اس سلسلہ میں ایوان صدر میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے […]

اسرائیل کا ایرانی شہراصفہان پرفضائی حملہ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے صوبے اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب میزائل حملہ کیا، حملے کے بعد زور دار دھماکے کی آوازیں سنی گئیں ،جس کے بعد ایران نے اصفہان سمیت کئی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دیں تایم ایران نے اسرائیلی حملے کی تردید کی ہے […]

معیشت بہتری کی جانب گامزن،پاکستان جب کہے گا فنڈ فراہم کیا جائے گا: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان جب کہے گا فنڈ مہیا کیاجائے گا۔ آئی ایم ایف حکام نے مشرق وسطی اور وسطی ایشیاء کی معاشی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس بی اے کا آخری جائزہ مکمل کرلیا گیا، اب بورڈ […]

کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا

پاکستانی کراٹے ماسٹر نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران تھپڑ جڑدیا۔ ہفتے کو دبئی میں کراٹے کمبیٹ 45 کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کراٹے ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی ہم منصب کو تھپڑ مار دیا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل […]

پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلا گیا پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا، جس کے باعث محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا۔ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہونے آئے تھے […]

قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا

قطر نے 2023 میں دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے سنگاپور کو شکست دے کر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ ایک مرتبہ پھر اپنے نام کرلیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکائی ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024 قطر کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کیا ہے اور سنگاپور کے چانگی […]

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی، گورنر اور وزیراعلیٰ کے اسلام آباد جوائنٹ سیشن میں شرکت کے باعث تقریب حلف برداری آج ملتوی کردی گئی ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق صوبائی کابینہ کل دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی، کابینہ سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ حلف لیں گے، […]

ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت، وقت بہت کم ہے، صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی پارلیمنٹ کے پہلے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس وقت بہت کم ہے۔ پولرائزیشن سے ہٹ کر عصرِ حاضر کی سیاست کی طرف بڑھنا ملکی ضرورت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت […]

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ راولپنڈی میں بارش کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کی ٹاس میں تاخیر ہوئی۔ پاکستان کی طرف سے تین کھلاڑی عثمان خان، ابرار احمد اور عرفان خان نیازی […]

غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غلط اندازہ اسرائیل اور ایران کے درمیان تصادم بڑھنے کا باعث بنا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایران کے اتنے بڑے پیمانے پر ردعمل کی توقع نہیں تھی، امریکی اور اسرائیلی حکام کا خیال تھا ایران کا ردعمل محدود ہوگا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P