Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بلوچستان میں دہشت گرد ’متروک امریکی اسلحہ‘ استعمال کر رہے ہیں، آئی جی بلوچستان
بلوچستان کے نئے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران جو جدید ترین ہتھیار اور سازوسامان چھوڑا گیا وہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا ہے اور یہی ہتھیار خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں استعمال ہو رہے ہیں۔ ایس ایس پی (آپریشنز) محمد بلوچ اور […]
آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی
آئینی ترامیم کی منظوری حکومت اور اتحادی جماعتوں کیلئے چیلنج بن گئی۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس میں دوبارہ مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا، صدر مملکت آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری و دیگر رہنما شریک ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہا اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں […]
فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبر دیں گے: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے پرانے اتحادی اور ساتھی ہیں، تھوڑا انتظار کریں اچھی خبر دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی قانون سازی ہوگی وہ قوم کے اجتماعی مفاد میں ہوگی، کیسز کو نمٹانے میں کئی کئی دہائیاں لگ جاتی […]
جاپان میں یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں اپنا سر منڈوالیا
جاپان میں فلسطینیوں کی حمایت کے لیے لگائے کیمپ میں شامل یونیورسٹی کی ایک طالبہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کا انوکھا طریقہ اختیار کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی یونیورسٹیز کے طلبا نے فلسطین یکجہتی کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی جو امریکا سمیت دنیا بھر کی جامعات میں فلسطینیوں سے […]
کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق
کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں داخل مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کا تعلق لورا لائی سے ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال فاطمہ جناح اسپتال میں لائے گئے کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔
اردن انتخابات میں مذہبی تنظیموں کی کامیابی؛ نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان
اردن کے انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت اخوان المسلمون اور فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے نظریاتی اتحادیوں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس کے بعد وزیراعظم بشیر خصاونہ اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کے پارلیمانی انتخابات میں اسلام پسند اپوزیشن جماعتوں نے قابل ذکر کامیابیاں حاصل کیں اور حکومت […]
مخصوص نشستوں کے فیصلے پر الیکشن کمیشن فوری عملدرآمد کرے، سپریم کورٹ بینچ
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بینچ نے وضاحتی حکم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانے والے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی وضاحتی درخواست پر […]
پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت قیدی نمبر 804 کے ساتھ نہیں کھڑے۔ ڈپٹی اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام نے پیپلز […]
بلوچستان: ژوب میں قومی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
بلوچستان کے ضلع ژوب میں ڈی آئی خان قومی شاہراہ پر دانہ سر کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 24 زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور بس گہری کھائی میں جا گری۔ […]
بلوچستان: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 5 کان کن جاں بحق
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 5 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ بچا لیا گیا۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے 6 مزدور پھنس گئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں […]
