موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آ رہی ہے، ٹیم ورک سے جانی نقصان کم ہوا: رانا ثنا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آ رہی ہے، ٹیم ورک سے جانی نقصان کم ہوا: رانا ثنا

مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، پانی کا سکیل بہت زیادہ تھا، ٹیم ورک سے جانی نقصان کم ہوا۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، گورنمنٹ کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے لاکھوں افراد کو نکالا ہے، اگر گورنمنٹ الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا۔

مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سول وار کی کوشش ہورہی ہے، 9 مئی کو یہ کوشش ہوئی، 24 اور 26 تاریخ کو بھی کوشش کی گئی، سول وار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، اس سے پاکستان کی سالمیت کو نقصان ہوسکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.