Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
حسن نصراللہ کی جاسوسی کرنیوالا ایرانی تھا، فرانسیسی اخبار کا دعویٰ
فرانسیسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصراللہ پر حملے سے قبل اسرائیل نے ایک ایرانی ایجنٹ کے ذریعے حساس معلومات حاصل کی تھیں۔ فرانس کے معروف اخبار Le Parisien کے مطابق ایرانی جاسوس نے حسن نصراللہ کی بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں موجودگی کی نشاندہی کی تھی۔ اس کی فراہم کردہ معلومات […]
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کےجھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے کوئٹہ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی گہرائی زمین میں 25 کلومیٹر تھی۔ پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مشرق میں تھا ،زلزلے […]
پنجگور میں قتل ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں
پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے7 مزدوروں کی میتیں ملتان پہنچ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور میں فائرنگ سے قتل ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق شجاع آباد سے ہے ، جاں بحق مزدوروں کی شناخت ساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایا کے نام سے ہوئی۔ […]
پینتھرز نے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پینتھرز نے مارخورز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں پینتھرز نے مارخورز کی جانب سے ملنے والا 123 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔ پینتھرز کی جانب سے عبدالبنگلزئی […]
حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ […]
حسن نصراللہ کی شہادت، ٹی وی اینکر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، نم آنکھوں سے خبر دی
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کرتے ہوئے لبنانی ٹی وی کی خاتون اینکر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ کچھ دیر قبل حزب اللہ نے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی اور جاری بیان میں کہا گیا کہ حسن نصر اللہ […]
جس ملک میں عوام کو بولنے کا حق نہیں وہاں مسائل پیدا ہوتے ہیں : شاہد خاقان عباسی
سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس ملک میں عوام کو بولنے کا حق نہیں وہاں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی ک شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت میں آکر صرف باتیں کی جاتی ہیں، نوجوانوں کیلئے مواقع […]
بیروت پر حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
: اسرائیل کے میڈیا نے بیروت پرحملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ سمیت حزب اللہ کے 3 رہنما شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے داہیہ میں اسرائیل کے رہائشی عمارتوں پر حملے میں حسن نصر […]
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای محفوظ مقام پر منتقل
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ پر بیروت میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد […]
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کون ہیں ؟
حسن نصراللہ، جو لبنان اور دیگر عرب ممالک دونوں میں مقبول ہیں، حزب اللہ کا مرکزی چہرہ سمجھے جاتے ہیں ، انہوں نے حزب اللہ کو سیاسی اور عسکری طور پر مضبوط کیا۔ سيد حسن نصر اللہ سنہ 1960 میں مشرقی بیروت کے علاقے بورجی حمود میں پیدا ہوئے، ان کے والد ایک چھوٹی سی […]
