پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل مخالف اتحاد کیلئے مسلم امہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل مخالف اتحاد کیلئے مسلم امہ کے ساتھ کھڑے ہونے کا پیغام

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی طرف سے بطور ایٹمی طاقت مسلم امہ کے ساتھ کھڑے رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ’بہت بڑی‘ اور ’موثر‘ ہیں اور انہوں نے روایتی جنگ میں اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اسحٰق ڈار نے یہ بات اس سوال کے جواب میں کہی کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے کوئی مشترکہ ادارہ قائم کیا گیا تو اسلام آباد کس موقف پر کھڑا ہوگا۔

یہ انٹرویو پیر کو رات دیر گئے نشر ہوا جس میں الجزیرہ کے اسامہ بن جاوید نے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے گفتگو کی تھی، انہوں نے وزیر خارجہ سے پوچھا کہ کیا اقوامِ متحدہ کے دائرہ کار سے ہٹ کر مشرقِ وسطیٰ میں کوئی متحدہ ادارہ غزہ میں مداخلت کے لیے متوقع طور پر تشکیل دینے کا آپشن زیرِ غور ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.