Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 بھارت کے شہر ممبئی کے مشہور سیاست دان اور سابق ریاستی وزیر باباصدیقی کو بینڈرا میں ان کے بیٹے کے دفتر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور سابق وزیر باباصدیقی کو مسلح ملزمان نے […]

میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ سے اگر دہشتگردی کے واقعات میں کمی آتی ہے تو میں ضرور استعفیٰ دونگا۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں، دہشتگردوں نے ایک بار پھر سافٹ ٹارگٹ […]

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا : بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی اور وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ قائداعظم محمد […]

جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی

سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں نئے طریقے سے دھاندلی کر کے لوگوں کو آگے […]

آئی ایم ایف کا پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے مزید اقدامات کا مطالبہ

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 7 ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے تحت طے پانے والی شرائط سے متعلق رپورٹ میں عالمی ادارے نے پاکستان میں سرکاری […]

نکاراگوا نے اسرائیل کو فاشسٹ قراردے دیا، سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

 وسطی امریکا کے ملک نکارا گوا نے  نے اسرائیل کو فاشسٹ ریاست قرار دے کر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کررہی ہے۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کے باعث اسرائیل سے […]

تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کنڈی

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے، پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس […]

احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سیالکوٹ میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پھر پندرہ اکتوبر کو احتجاجی […]

موسمیاتی تبدیلی نے سمندری طوفان ملٹن کو تباہ کن بنایا، سائنسدانوں کا دعویٰ

بین الاقوامی سائنسدانوں نے امریکا کی ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بڑے سمندری طوفان ’ملٹن‘ جس میں خوفناک بگولوں اور طوفانی بارش کے باعث 16 افراد ہلاک ہوئے تھے، اس کا ذمہ دار انسانوں کی وجہ سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کو قرار دے دیا۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ورلڈ ویدر […]

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغانستان کو مدعو نہیں کیا گیا

 افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس میں شامل نہیں ہوگا، ایس سی او سیکریٹریٹ کی جانب سے افغانستان کو دعوت نہیں دی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ افغانستان کو ایس سی او سیکرٹریٹ کی جانب سے سربراہان حکومت اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جس کے بعد اب افغانستان شنگھائی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P