حکومت کا 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا منصوبہ – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

حکومت کا 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا منصوبہ

پاکستان نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے صوبوں کو مطلع کیا تھا کہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی باقاعدہ وطن واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ وزارت داخلہ کے 31 جولائی کے اعلان کے بعد سامنے آیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز، جو کہ پاکستان میں بغیر ویزا قانونی طور پر مقیم آخری افغان باشندے تھے، 30 جون کو کارڈز کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی رہائشی تصور کیے جائیں گے۔

25 ستمبر 2025 کو وزارت ریاست و سرحدی امور (سیفران) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشنز کے مطابق ختم کیے جانے والے کیمپ خیبرپختونخوا میں ہری پور، چترال اور اپر دیر، بلوچستان میں چاغی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین اور کوئٹہ جبکہ پنجاب میں میانوالی میں واقع ہیں۔

جب ان کیمپوں کے خاتمے پر افغان چیف کمشنر سے رائے پوچھی گئی تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.