Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنائی جائے گی، میں 26 ویں ترمیم میں مصروف تھا حکومت نے پیٹھ […]
ژوب: طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والے کلرک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن جوئے میں ہارنے والے کلرک کو 16 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق طلبا کے امتحانی فیس کی رقم کو جوئے میں لگانا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے، گورنمنٹ […]
کوہلو: قومی شاہراہ پرباراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین، بچوں سمیت 22 افراد زخمی
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ حادثہ کوہلو ڈگری کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت […]
اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے سے پہلی بار 94 ہزار پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے بعد 94 ہزار کی بُلند ترین سطح پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 836 پوائنٹس یا 0.9 فیصد بڑھ کر 94 ہزار […]
آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام؛ شیخ رشید کی بریت پر فیصلہ محفوظ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سول جج یاسر محمود نے صدر آصف علی زرداری سے متعلق الزامات پر شیخ رشید کیخلاف درج مقدمے میں بریت کی درخواست پر […]
افغان حکام پاکستانیوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں، ترجمان دفتر خارجہ
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا ہے کہ افغان حکام پاکستانیوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر پاکستان کی […]
عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، 24 تاریخ کی تیاری کریں کیونکہ یہ فائنل راؤنڈ ہے اور جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران […]
عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے تاہم انہوں نے کمیٹی کے نام […]
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی، رہائشی عمارتیں، تجارتی مراکز، سکول ہسپتال تباہ
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی آگئی، رہائشی عمارتوں پر بغیر وارننگ کے بمباری کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں اسرائیلی فضائیہ نے 13 فضائی حملے کیے، بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتوں، تجارتی مراکز، سکولوں اور ہسپتالوں کو تباہ کر دیا گیا۔ طائر کے علاقے میں بمباری سے […]
ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپ دی
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری تفویض کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کیلئے افراد […]
