فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے افغانستان سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک فوج نے افغان اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھرپور اور مؤثر کاروائی پر پاک فوج کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے افغان سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کر کے ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.