Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی، سب کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں: عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع نہیں ہوئے تاہم ہم سب کے ساتھ مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی کے نام بھی بتا دیئے ہیں، ہم کمیٹی کے ارکان اب مذاکرات کے لئے دستیاب ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر […]
صدر زرداری سے چینی وفد کی ملاقات، میڈیکل سٹی میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
صدر مملکت آصف علی زرداری سے کراچی میں چین کے ایک کاروباری وفد نے ملاقات کی اور میڈیکل سٹی کے ساتھ معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں […]
دہشتگردی کے واقعات میں 10ماہ کے دوران 573 اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید، 341 دہشتگرد ہلاک
ملک میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 1566 واقعات میں 573 اہلکاروں سمیت 924 افراد شہید ہوئے جبکہ 341 دہشتگردوں ہلاک کیا گیا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں دہشت گرد کارروائیوں کی تفصیلات وزارت داخلہ نے ایوان میں پیش کر دیں۔ سال 2024 کے گزشتہ دس ماہ کے دوران ملک میں دہشت گردی کے […]
ٹائم میگزین نے ’سال کی بہترین شخصیت‘ کے نام کا اعلان کردیا
عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین نے سال کی بہترین شخصیت کے نام کا اعلان کردیا جس کے لیے دس امیدواروں کے درمیان کاںٹے کا مقابلہ تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائم میگزین کے پرسن آف ایئر کے لیے قرعہ فال امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نکلا ہے جنھوں نے […]
شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے: پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی اور شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔ اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، شام میں امن اور سکیورٹی کا […]
بلوچستان کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہے: وزیراعظم
بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں
اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھا
اسرائیل نے شام کے تین اہم فضائی اڈوں پر بمباری کی ہے، جن میں قمشلی، شنشار بیس، اور عقبہ کے فضائی اڈے شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، یہ حملے شام کے مختلف علاقوں بشمول حمص اور دمشق کے جنوب مغربی حصوں میں کیے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ “المرصد” کے ڈائریکٹر […]
معصوم شہریوں کے قتل پر حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی: سرفراز بگٹی
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کے قتل پر حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ سرفراز بگٹی نے سول سروس اکیڈمی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مغوی مصور خان کے اغواء کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ سرفراز بگٹی نے […]
چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بیشتر معاملات پر اتفاق؛ جلد فیصلے کا امکان
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے رواں ہفتے ہی کسی فیصلے کا امکان بڑھ گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹاپ آفیشلز ایک بار پھر دبئی پہنچ کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کیساتھا مذاکرات میں مصروف ہیں جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ بیشتر معاملات پر اتفاق ہوچکا ہے۔ […]
بنگلادیش نے شیخ حسینہ حکومت میں بھارت کیساتھ کیا گیا معاہدہ منسوخ کردیا
بنگلادیش نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد دور حکومت میں بھارت کے ساتھ کیا گیا انٹرنیٹ بینڈوتھ معاہدہ منسوخ کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ حکومت کے دوران بھارت کے ساتھ بینڈوتھ ٹرانزٹ معاہدہ منسوخ کیا گیا ہے۔ بنگلادیش کی دو کمپنیوں کا تیز رفتار انٹرنیٹ کےلیے بھارتی ٹیلی کام کمپنی سے معاہدہ […]
