اوگرا نے نومبر کیلئے ایل پی جی سستی کر دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے جس کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 69.44 روپے سستا ہو گیا۔

نومبر کیلئے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 378 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ اکتوبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 448 روپے تھی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P