اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کر دیں – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کر دیں

اسرائیل نے مزید 30 فلسطینیوں کی لاشیں حماس کے حوالے کردی ہیں۔

خان یونس کے نصر میڈیکل کمپلیکس کے مطابق اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی حوالگی کے بدلے یہ لاشیں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر اب تک 225 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی جا چکی ہیں۔

رواں ماہ مصر میں ہونے والے معاہدے کے مطابق حماس کی جانب سے ہر ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کی تھیں، اسرائیلی فوج کے مطابق اب بھی 11 اسرائیلیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.