Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

جنرل اسمبلی کے صدر کی حملوں میں شہریوں کے جانی اور مالی نقصان پر تشویش کا اظہار

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاک بھارت کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ میں کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلیمن یانگ نے پاکستان اور بھارت سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ […]

پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے اور نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔  اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی […]

مودی کا خطرناک منصوبہ؛ بھارتی پنجاب پر حملہ کرکے پاکستان پر الزام لگانے کی سازش بے نقاب

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن […]

پاکستان کی جانب سے بھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب

پاک بھارت جنگ، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹریاں متحرک ہو گئیں، پاکستان کی جانب سے بھارت پر میزائل حملے کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جارحیت میں ناکامی اور لڑاکا طیاروں کی پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہی سے بھارتی میڈیا بدحواس ہو گیا، بھارتی میڈیا نے اپنی فوج […]

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز دبئی یا دوحہ میں کرانے پر غور

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز دبئی یا دوحہ میں کرانے پر غور کیا جارہا ہے۔   ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، […]

بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی سب […]

منہ توڑ جواب دے چکے، بھارت دراندازی نہ کرے تو ہماری طرف سے غیر ذمہ دارانہ بات نہیں ہوگی، رانا ثنا

وزیراعظم کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاچکا ہے اور اگر وہ دراندازی نہ کریں تو ہماری طرف سے کوئی غیر ذمہ دارانہ بات نہیں ہوگی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا […]

پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دانش مندی سے کام لیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے بدھ کے روز کہا کہ فرانس اور جرمنی، بھارت اور پاکستان کے درمیان جھڑپوں پر انتہائی فکر مند ہیں، اور دونوں فریقوں سے […]

پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کیلئے کوششیں کررہے ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا ہے کہ بھارت-پاکستان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے بدھ کے روز وارسا میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں کو بتایا کہ بھارت-پاکستان کی صورتحال […]

بھارتی حملے کے بعد واہگہ بارڈر میں مشترکہ پریڈ، بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا

بھارت رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کے بعد دن کی روشنی میں واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ سے بھاگ گیا اور اپنے شہریوں کو مشترکہ پریڈ دیکھنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث بھارتی اسٹیڈیم میں سناٹا چھایا رہا۔ بھارت کو پاکستان رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P