Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلیے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، ملک کے لیے پاکستان کی سیاسی قیادت اکھٹی ہے اور اب حکومت کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے […]

صدر مملکت سے اٹلی کے وزیر داخلہ ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اٹلی کے وزیر داخلہ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی سود مند تعاون بہتر […]

بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا

بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔   پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، […]

بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی جارحیت پر مختلف سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحا ق ڈار نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی […]

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے 26 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ […]

بھارت کا پاکستان کے 5 مقامات پر میزائلوں سے حملہ، 2 شہری شہید، 12 زخمی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے پاکستان میں 5 مقامات پر میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں کوٹلی میں 2 شہری شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں احمد پورشرقیہ، کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے میں حملہ کیا […]

وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی […]

بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید

بلوچستان میں کالعدم تنظیم نام نہاد ’بلوچ لبریشن آرمی‘ (بی ایل اے) کے بزدلانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 مئی کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں بھارتی ایما پر کام کرنے والی کالعدم […]

سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی انسانیت کے خلاف جرم ہے، پاکستان دہشت گردی برآمد نہیں کر رہا بلکہ خود دہشت گردی کا شکار ہے، بھارتی حکومت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان قومی نے ڈر کر جینا نہیں سیکھا۔ قومی اسمبلی […]

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ، آج فی تولہ نرخ 6100 روپے بڑھ گئے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار ایک سو روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P