Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ فلکیاتی اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا، فلکیاتی اعداد و شمار سامنے آگئے۔ ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے کہا ہے کہ رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔ فلکیات کے ماہرین نے کہا کہ 29…

ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے: بیرسٹر گوہر

) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے۔ اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کہہ رہی…

روس میں پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو ہوگا: مفتی اعظم

روس میں رمضان المبارک 2026 کا آغاز 18 فروری کی شام غروبِ آفتاب کے ساتھ ہوگا جبکہ پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات رکھا جائے گا۔ اس بات کا اعلان روس کے مفتیان کونسل کے چیئرمین اور روس کے مفتی اعظم شیخ راوِل گائنتدین نے اپنے خصوصی پیغام میں…

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اٹلی کو ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم…

پاکستان کی اسرائیل کی مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی شدید مذمت

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسیع علاقوں کو ریاستی ملکیت قرار دینے کی منظوری دے دی، پاکستان نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس فیصلے کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے سے…

معاشی اشاریے مثبت سمت، ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہے ہیں: محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ہر شعبے میں شفافیت یقینی بنا رہی ہے اور تمام معاشی اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بہتری لانا حکومت کی…

علاج کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بینائی بہتر ہونے لگی، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے آنکھوں کےمعائنہ سے متعلق میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کے صحت کا معائنہ کرنے کے لیے 2 رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، میڈیکل بورڈ میں الشفاء ٹرسٹ…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 176 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عثمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 14،…

فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس سروسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری، پاکستان کو بھی دعوت نامہ وصول

بنگلا دیش کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری 17فروری کو ہوگی۔ تقریب حلف برداری میں پاکستان کو دعوت موصول ہوگئی جب کہ دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم حلف برداری میں شرکت نہیں کر…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P