ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اٹلی کو ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ اٹلی کو ہرا کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے ہرا کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ ٹام بینٹن 30، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اٹلی کی طرف سے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی نے شاندار مزاحمت کی اور آخری اوور کی آخری گیند تک مقابلہ جاری رکھا، تاہم ٹیم 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60، گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی فتح کے ساتھ ہی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.