Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Browsing Category
تازہ ترین
اہم خبریں
ایرانی صدر کی جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی…
کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک
کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں چھاپوں کے دوران پنکی کی قریبی ساتھی سمیت 20 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جس میں کرن عرف بلیک انجیل اور اس کا شوہر بھی…
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں
شہریوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا شکوہ کیا ہے۔
سبز مرچ کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جبکہ دیسی لیموں 400 روپے سے بڑھ کر 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔
اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ…
ابوظہبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ، حکام کی تصدیق
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ابوظبی کے نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے حملے کی تصدیق بھی کردی۔
حکام کا کہنا ہے کہ براکہ نیوکلیئر پلانٹ کے باہر ڈرون حملے سے آگ بھڑک اُٹھی تھی، سعودی بارڈر کے…
برطانیہ میں انگریز نسل پرستوں کی ریلی میں مسلمان خواتین کے برقعوں کی توہین، ویڈیو وائرل
برطانیہ میں انگریز نسل پرستوں کی ریلی کے دوران ایک متنازع واقعہ سامنے آیا جب چند خواتین نے اسٹیج پر آ کر اپنے برقعے اتار دیے جس کے بعد برطانیہ میں سیاسی اور سماجی بحث شدت اختیار کر گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا…
تھائی لینڈ میں ٹرین اور بس تصادم کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
بنکاک میں ایک خوفناک ٹرین اور بس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 32 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ ہفتے کے روز ایک ریلوے کراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرین…
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
عالمی ثالثی عدالت نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستانی مؤقف کو انصاف پر مبنی قرار دیتے ہوئے بھارتی مؤقف کو مسترد کردیا اور اہم ذمہ داریاں عائد کردیں۔
عالمی ثالثی عدالت کا بڑا فیصلہ عالمی ثالثی عدالت نے پاکستانی مؤقف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے…
بشریٰ انصاری نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کی تصاویر وائرل
پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی 70ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق 15 مئی کو بشریٰ انصاری نے اپنی رہائش گاہ پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز انڈسٹری کے قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا…
موسمیاتی تبدیلی، رہائشی ناانصافی، غربت ایک دوسرے سے جڑے ہیں: مصدق ملک
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، رہائشی ناانصافی اور غربت ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔
آزبائیجان کے دارالحکومت باکو میں ورلڈ اربن فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہاؤسنگ بحران نہیں…
پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ ٹیلی مواصلات و معلوماتی معاشرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تیزی سے ایک مکمل ڈیجیٹل انقلاب کی جانب گامزن ہے اور حکومت ڈیجیٹل نیشن پاکستان وژن کے تحت مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے…