Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

کوکین ڈیلر پنکی کے نیٹ ورک کیخلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں چھاپوں کے دوران پنکی کی قریبی ساتھی سمیت 20 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جس میں کرن عرف بلیک انجیل اور اس کا شوہر بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیاں لاہور، قصور، اسلام آباد اور اندرون سندھ میں کئی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کرن عرف بلیک انجیل شوبز انڈسٹریز سے وابستہ افراد کو کوکین پہنچاتی تھی جس سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنکی کے گرفتار اکاونٹنٹ سے مزید 6 اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں جبکہ منشیات کی خریداری کیلئے مختلف اوقات میں غیر ملکیوں کو منشیات کے عوض 80 لاکھ روپے بھیجنے کے شواہد بھی مل گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More