Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں، اس وقت نوازشریف کردار ادا کریں، سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں، اس وقت نوازشریف کو کردار ادا کرنا پڑے گا، نوازشریف سب سے بڑے ہیں، انہیں آگے آکر بات کرنا پڑے گی، بات کریں تاکہ مخالفین […]

افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشت گرد ہمارے بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی پشت پناہی میں دہشت گرد ہمارے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس میں ملک کو درپیش […]

پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت، امیر البحر اور ترک صدر کی شرکت

پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی پروقار تقریب میں ترکیہ میں ہوئی جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے خصوصی شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت کی تقریب استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوئی […]

ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 16جنوری کو ہوگی

ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا۔ روئیت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کی روشنی میں وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، یکم رجب المرجب کل 22 دسمبر پیر ہوگی۔ دوسری جانب 3 جنوری کو ولادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب اور 16 جنوری کو شب معراج ہوگی۔ خیال رہے کہ شب معراج […]

بنگلہ دیش: ہادی عثمان کے بعد ایک اور رہنما بھارتی دہشتگردوں کے نشانے پر آ گیا

بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتل کے بعد ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشتگردوں کے نشانے پر آگیا۔ بھارت کی زیر سرپرستی دہشت گردی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گئی جب کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی پاکستان، کینیڈا امریکہ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش سمیت دنیا بھرکو لپیٹ میں لینے لگی۔ […]

ڈاکٹر یاسمین، اعجاز چودھری و دیگر کو 10، 10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

انسداد دہشت گردی لاہور نے نو مئی کیس میں ڈاکٹر یاسمین، محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر چیمہ کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9مئی کو جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت […]

بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہ کرنا اور پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ صدر مملکت نے بھارتی یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مئی میں پاکستان پر بھارتی حملے کے […]

وینزویلا کیساتھ ممکنہ جنگ خارج از امکان نہیں، تمام آپشنز میز پر ہیں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں۔ امریکی ٹی وی کو ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے قریب آئل ٹینکروں کی مزید ضبطگیاں کی جائیں گی، اس سے قبل منگل […]

پاکستان پہلگام میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے عالمی قانون توڑا، جواب دے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا آپریشن سندور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بھارت نیک نیتی کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے، اقوام متحدہ نے بھارت سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے یکطرفہ اقدامات پر […]

بھارت کا پانی روکنا جنگی اقدام، جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ ہے : اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیرملکی سفارتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپریل2025 […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More