لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، باجوڑ کے 35 افراد سمیت تمام 70 افرادلاپتا

غیر قانونی طریقے سے یورپ لے جانے والی تارکین وطن کی کشتی کو لیبیا میں حادثہ پیش آیا ہے جس میں سوار تمام 70 مسافر لاپتا ہوگئے جن میں سے 35 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے ہے۔

باجوڑ کے متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ حادثے کی اطلاع ایجنٹ کے ذریعے ملی، ایجنٹ نےگزشتہ روز بتایا کہ لیبیا میں کشتی کو 21 نومبر کو حادثہ پیش آیا تھا، سمندر سے اب تک کسی کی لاش نہیں نکالی جاسکی ہے۔

ادھر تحصیل ماموند کے علاقے نختر میں 6 افراد کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔

ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔ غیر قانونی طریقوں سے یورپی ممالک بھیجنے والے ایجنٹوں کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔

مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نوجوان روزگار نہ ملنے پر سمندروں میں جانیں گنوا رہے ہیں۔ بے امنی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نے نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبورکیا ہے۔ نوجوانوں کو اپنے وطن میں باعزت روزگار اور بہتر مستقبل میسر نہیں۔

ایمل ولی نے مطالبہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کیا جائے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں فوری پاکستان منتقل کی جائیں اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے لیبیا کے حکام سے مؤثر رابطے کیے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P