Browsing Category
بزنس
بزنس
ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، گھریلو کنکشن پر پھر پابندی
ملک بھر میں گیس بحران بڑھنے لگا، جبکہ آر ایل این جی سپلائی متاثر ہونے سے نئے گھریلو گیس کنکشنز روک دئیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے سے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد ملتوی کردیا گیا، جبکہ ارجنٹ واوچر اور ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے والوں کے کنکشن کا عمل بھی روک دیا گیا […]
زرمبادلہ کے ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ذخائر میں 63 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 24 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 63 کروڑ ڈالر بڑھے اور 24 اپریل […]
عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔ جیولرز کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3772 روپے بڑھ کر 414919 روپے ہوگئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ […]
تیل کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، جمعہ کو قیمتوں کا دوبارہ تعین کریں گے، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں پیش آنے والے اہم واقعات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، […]
توانائی کی قیمتوں میں 24فیصد اضافے کا امکان
عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث رواں سال توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جس کے اثرات معیشت اور مہنگائی دونوں پر پڑسکتے ہیں۔ عالمی بینک کی تازہ کموڈیٹی مارکیٹس آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 24 فیصد […]
سی سی پی نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کے حصول کی منظوری دیدی
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے عارف حبیب کنسورشیم کو پی آئی اے کے حصول کی منظوری دے دی۔ سی سی پی کے مطابق پی آئی اے نجکاری ڈیل فیز ون مسابقتی جائزے کے بعد منظور ہو گئی، ڈیل سے کسی مارکیٹ میں غلبہ یا مسابقت میں کمی کا خدشہ نہیں۔ کمپیٹیشن کمیشن […]
سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ ہوگئی۔ امریکا ایران کشیدگی، مشرق وسطی میں غیر واضح جنگ بندی سے بین الاقوامی سطح پر قیمتی دھاتوں سمیت دیگر شعبوں کی مارکیٹوں میں غیریقینی ماحول کے باعث عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی […]
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے منگل کے روز اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔ تیل برآمد کرنے والے ان عالمی اتحادوں اور ان کے عملی قائد سعودی عرب کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، ایسے وقت میں جب ایران سے جاری جنگ نے عالمی توانائی کی […]
سولر صارفین کیلئے خوشخبری! نیپرا نے 25 کلو واٹ تک لائسنس کی شرط ختم کردی
سولر صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے 25 کلو واٹ سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 25 کلو واٹ اور اس سے کم نیٹ میٹرنگ والے […]
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گدھے کا گوشت اور کھالیں ایکسپورٹ کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گاڑیوں اور آٹو پارٹس کی عارضی درآمد، مختلف وزارتوں کیلئے فنڈز اور گوادر سے گدھے کا گوشت اور کھالیں ایکسپورٹ کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق […]