Browsing Category

بزنس

بزنس

اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہزار 129.94 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 55 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی سلسلہ آج بھی جاری ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 55 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔ پی ایس ایکس میں دن بھر میں تیزی کا رجحان رہا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 129.94 پوائنٹس یا 2.08 فیصد اضافے کے […]

کسٹمز کی کارروائیاں، اسمگل شدہ 15 کروڑ 60 لاکھ روپے کی سگریٹس ضبط

پاکستان کسٹمز نے اسمگل شدہ و نان ڈیوٹی پیڈ اور غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی سگریٹس ضبط کرلیں۔ ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے ملک میں اسمگل کی جانے والی غیر ملکی سگریٹس کے خلاف انسداد سمگلنگ آپریشنز کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل […]

آئی ایم ایف نے ریٹیلرز، زرعی انکم ٹیکس اور رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس لینے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان تکنیکی مذاکرات کے آج 2 دور ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی پلان آئی ایم ایف سے شیئرکردیا اور پلان کا جائزہ لینے کے بعد آئی ایم ایف مزید اقدامات تجویز […]

پاکستان کی برآمدات میں 13.5 فیصد کا بڑا اضافہ

وزارت صنعت و پیداوار نے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ اکتوبر کے دوران پاکستان کی برآمدات میں 13.5 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے دوران پاکستان کی برآمدات کا حجم 2.7 بلین امریکی ڈالر رہا جبکہ اسی […]

عالمی مارکیٹ کیساتھ پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2400 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ  2058 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 158 روپے ہے۔ اس کے […]

اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ روکنے کیلیے رینجرزاور ایف سی کو اختیارات تفویض

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بین الصوبائی مشترکہ چیک پوسٹوں (آئی پی جے سی پیز) پر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیےپاکستان رینجرز، فرنٹیئر کور بلوچستان اور خیبرپختونخوا کوانسداد اسمگلنگ کے اختیارات دے دیے۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،  ایف بی آر […]

امریکی ایئرلائن کی پاکستان کیلیے پروازیں شروع کرنے میں دل چسپی

امریکی ایئرلائن راوین الاسکا نے  پاکستان میں فضائی آپریشن کے لیے دل چسپی ظاہرکردی۔  ذرائع کےمطابق ایک اورغیرملکی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کے لیےسول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان) سے رابطہ کرلیا۔ مذکورہ ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن  شروع کرنے  میں دل چسپی ظاہر کی گئی ہے۔ ذرائع […]

نیپرا نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کردی

نیپرا نے ایک بار پھر عوام کے لیے بجلی کے نرخ بڑھادیے۔ نیپرا کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ماہ ستمبر 2023ء کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ قیمتوں میں اضافہ ایک ماہ کیلئے ہوگا، یہ اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔   نوٹی فکیشن […]

اوگرا نے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا

 اوگرا نے گیس کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی، نئی قیمت کا اطلاع یکم نومبر سے ہوگا۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد آج اوگرا نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

پاکستان، چینی فنانسنگ کا تیسرا سب سے بڑا وصول کنندہ ہے، رپورٹ

امریکا میں قائم انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ لیب ’ایڈ ڈیٹا‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 70.3 ارب ڈالرز کے ساتھ چینی فنانسنگ کا تیسرا سب سے بڑا وصول کنندہ ہے۔ ایڈ ڈیٹا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کا پاکستان میں 2000 سے 2021 تک پورٹ فولیو صرف 2 فیصد گرانٹس پر مشتمل ہے، […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P