Browsing Category

بزنس

بزنس

پاک-افغان طورخم بارڈر چوتھے روز بھی تجارت کیلئے بند

پاک-افغان طورخم بارڈر چوتھے روز بھی ہر قسم دوطرفہ تجارت کے لیے بند ہے۔ پاکستانی بارڈر حکام نے طورخم پر تجارت کو ڈرائیوروں کے ویزوں سے مشروط کردیا ہے، بارڈر کی بندش پر پاک افغان بارڈر حکام کی ملاقاتیں بھی بے نتیجہ نکلیں۔ سرحد کے دونوں اطراف فروٹ اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں 4 […]

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 531 پوائنٹس گر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 531 پوائنٹس کمی کے بعد 64 ہزار سے نیچے آگیا۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای-100 انڈیکس 531 پوائنٹس یا 0.83 فیصد تنزلی کے بعد 63 ہزار 737 پر آگیا، جو گزشتہ […]

اسٹاک ایکسیچنج میں مثبت رجحان مندی میں تبدیل

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں ہفتے کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا تھا، جو برقرار نہ رہ سکا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریبا 9 بج کر 49 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 497.88 پوائنٹس یا 0.77 […]

زرمبادلہ ذخائراستحکام کی جانب گامزن ہونے سے روپیہ بھی تگڑا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 160 ملین ڈالر کی آمد سے 7.195ارب ڈالر تک پہنچنے اور نئے انفلوز کی آمد کی توقعات کے باعث پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 700ملین ڈالر قسط کی منظور ہونے کے بعد عالمی بینک ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشین انفرااسٹرکچرل انویسٹمنٹ […]

پیاز کی ایکسپورٹ پرائس بڑھنے سے برآمد کنندگان کی چاندی، مقامی مارکیٹ میں پیاز نایاب

وزارت تجارت کی جانب سے پیاز کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کے  بجائے ایکسپورٹ پرائس بڑھانے سے خوردہ سطح پر پیاز کی قیمت میں مزید 40روپے کا  اضافہ ہوگیا ہے، مقامی مارکیٹ میں پیاز 240روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔ بھارت کی جانب سے مقامی مارکیٹ میں پیاز کی دستیابی کو ممکن بنانے اور بھارتی […]

رواں برس عالمی معیشت کمزور اور تنزلی کا شکار رہے گی؛ ورلڈ اکنامک فورم

ورلڈ اکنامک فورم کے ایک سروے میں پیشن گوئی کی ہے کہ 2024 میں عالمی معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے سروے کے مطابق تقریباً 56 فیصد چیف اکانومسٹ توقع کرتے ہیں کہ 2024 میں جیو اکنامک فریگمنٹیشن میں تیزی کے ساتھ عالمی معیشت سست روی کا شکار ہوجائے گی۔ […]

الیکشن کے انعقاد پر بےیقینی، انتخابی مہم کیلئے بینرز، جھنڈوں کی فروخت سست روی کا شکار

عام انتخابات میں صرف 24 دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم انتخابی مہم کے لیے استعمال ہونے والا تشہیری سامان مثلاً پینافلیکس، بینرز، بنٹنگز، ٹوپیاں اور بیجز کی فروخت سست روی کا شکار ہے، جس کی وجہ مقررہ تاریخ پر انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے غیریقینی کو قرار دیا جارہا ہے۔ تیارکنندگان کا کہنا […]

پاکستان سے 182 ٹن خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی

پاکستان سے 182 ٹن خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستانی خشک مرچوں کی پہلی کھیپ چین کے شہر نیجیانگ پہنچنے پر تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ اہم برآمدی کھیپ دونوں ممالک […]

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کے روز بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 68 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے کے روز 24 […]

دو طرفہ تجارت کیلیے طورخم سرحد آج دوسرے روز بھی بند

طورخم سرحدی گزرگاہ دو طرفہ تجارت کے لیے آج دوسرے روز بھی بند ہے جس کے باعث گزرگاہ کے دونوں جانب سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ کسٹم ذرائع کے مطابق کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے سفری دستاویزات کی شرط عائد ہے۔ سیکیورٹی حکام نے گزشتہ روز بغیر سفری دستاویزات کے افغانستان سے داخل […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P