وفاقی کابینہ نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

وفاقی کابینہ نے بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں مزید 67 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت تجارت کی سفارش پر اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تحت افغانستان کنٹری آفس کے زیر استعمال گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس اور نئے ٹائروں کی کراچی پورٹ سے کابل، افغانستان ٹرانزٹ/منتقلی کی منظوری دے دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایسی درآمدات اور ان کی افغانستان منتقلی کی ممانعت ہے، تاہم اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مذکورہ اسپیئر پارٹس اور ٹائر اقوام متحدہ کے استعمال میں ہوں گے اور انہیں کاروباری استعمال میں نہیں لایا جائے گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارت دفاعی پیداوار کی سفارش پر سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر خان نواز کی ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں بطور ممبر فنانس دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.