ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات

ملک میں رواں ماہ(فروری)کے دوران مسلسل مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے، اس کے باوجود روں ہفتے 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی  ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک بھر میں  گرانی میں کمی آرہی ہے مگر اس کمی کی رفتار بہت کم ہے، وفاقی ادارہ شماریات  کے مطابق  حالیہ ہفتے ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.78 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی کم ہوکر34.25 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات  کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 11کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور18اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران آلو ،گوشت اور دالوں سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں آ لو کی قیمتوں میں 2.80 فیصد، ماچس کی ڈبیہ کی قیمتوں میں1.31فیصد، انرجی سیور 0.62فیصد،دال ماش 0.35فیصد،دال مونگ 0.56فیصد اور مٹن کی قیمتوں میں0.48فیصد اضافہ ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.