Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

بین الاقوامی

ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا، دنیا کو ٹرمپ کی بات سننا ہوگی: امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے پینٹا گون میں فضائیہ کے سربراہ جنرل ڈین کین  کے ہمراہ مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے ہیگستھ کا کہنا تھا کہ ایران نے حملہ کیا تو بھر پور جواب دیں گے ،ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ […]

امریکی حملے کے بعد ایران کی اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش، کئی زخمی

ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں کی بارش کر دی جس سے کم از کم 90 افراد زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے ہیں اور فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی […]

اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، امریکا اپنی جارحیت کا خود ذمہ دار ہوگا، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ایران پر حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف ایران بلکہ اپنے ووٹرز کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے استنبول میں او آئی سی اجلاس کے دوران خطاب میں کہا، ’’ٹرمپ جس […]

امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے کس ملک کی فضائی حدود استعمال کیں؟ خوفناک انکشاف

امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام (15° […]

جوہری تنصیبات پر حملے نئےنہیں، پیشرفت جاری رہے گی، ایران

ایران نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات پر حملے نئے نہیں ہے، ایٹمی پروگرام پر پیش رفت جاری رہے گی۔ جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد، ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ سویلین جوہری شعبے کو ترقی دینے کی کوششیں جاری رہیں گی۔ بہروز کمالوندی نے ایران […]

انسانیت امن کیلئے پکار رہی ہے، پوپ لیو کی جنگیں ختم کرنے کی اپیل

عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے امریکا کی جانب سے ایران میں جوہری مقامات پر حملے کی خبر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت امن کے لیے پکار رہی ہے، انہوں نے جنگوں کے خاتمے کی اپیل کی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ لیو نے کہا کہ بین الاقوامی […]

اسرائیل کی اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر بمباری، قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل نے ایران پر تازہ حملوں میں میزائلوں کے ذخیرہ کیے گئے مقامات اور انفرااسٹرکچر کی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور پاسداران انقلاب کے ایک اور سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق تبریز اور خرم آباد میں پاسداران انقلاب کے 9 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔   قطری نشریاتی […]

مسلم ممالک اسرائیل پر مؤثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے ’زہریلے پروپیگنڈے‘ کو نظر انداز کرنے اور مذاکرات پر زور دینے کی اپیل کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ’بلا مشروط حمایت‘ فراہم کر رہے ہیں۔ […]

بھارت سے جنگ بندی : پاکستان کی ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دینے کی سفارش

حکومت پاکستان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن بنانے پر 2026ء کے لیے امن کے نوبل انعام کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے حال ہی میں بھارت کی […]

ایران کا اسرائیل پر نیا حملہ، متعدد شہروں میں دھماکوں کی گونج، فوجی مراکز، صنعتیں نشانہ

ایران نے جنگ کے نویں روز میزائل حملوں کی اٹھارہویں لہر چلا دی جس سے اسرائیل پھر لرز اٹھا، ایران نے آج صبح میزائلوں سے اسرائیل کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جن میں اسرائیلی فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More