ٹیکنالوجی – صفحہ 40 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک نے امریکا میں ممکنہ پابندی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا میں ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے امریکی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ضلع کولمبیا کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی۔ ٹک ٹاک کی جانب سے دائر کردہ درخواست […]

خبردار!مصنوعی ذہانت سے مردہ افراد کی نقل تیار کرکے آپ کو بیوقوف بنایا جاسکتا ہے

کیمبرج یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ’اے آئی چیٹ بوٹس‘ جو ’ڈیڈ بوٹس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، اسے حفاظتی پروٹوکول کی ضرورت ہے تاکہ یہ نقصان نہ پہنچا سکے۔ تحقیق کے مطابق کچھ کمپنیاں پہلے ہی ایسی خدمات پیش کر رہی ہیں جن میں ’چیٹ بوٹ‘ کی مدد سے […]

گوگل نے مصنوعی ذہانت کے فروغ کیلئے پاکستان میں سپورٹ دگنا کردی

سرچ انجن گوگل نے اے آئی ایسنشلز کورس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالرشپس اور نئے پروگراموں کے ذریعے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی مہارت کو فروغ دینے کے لیے اپنی سپورٹ دگنا کردی ہے۔ معروف سرچ انجن کمپنی گوگل کے اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے ایک نئے کورس اے آئی ایسنشلز کا آغاز کیا ہے جو […]

پاکستان کا پہلا مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل

پاکستان کا پہلامصنوعی سیارہ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔ چینی نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چینگ ای 6‘ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا […]

واٹس ایپ نے فون کی سٹوریج بچانے کیلئے زبردست فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ کی درجنوں چیٹس سے موصول ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کسی بھی صارف کے فون کی سٹوریج کو بہت تیزی سے بھر دیتی ہیں، مگر اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے تاکہ فون کی سٹوریج کو بچایا جاسکے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب […]

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔ انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی […]

گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے اسمارٹ اسکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بہتر تعاون […]

زمین پر سونے والی ’ایکس‘ کی سابق ملازمہ کو فیس بک نے نوکری دیدی

دوران ملازمت زمین پر سونے والی عادت سے متاثر ہو کر ’ایکس ‘کی سابق ملازمہ کو فیس بک نے نوکری دے دی ۔ ویسے تو ملازمین اور اداروں سے متعلق ایسی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں، […]

پاکستان کا تاریخی لونر مشن جمعے کو خلاء میں لانچ کیا جائے گا

پاکستان کا تاریخی لونر مشن (آئی کیوب-کیو) جمعے کے روز چین سے خلاء میں لانچ کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں قائم  (آئی ایس ٹی) کے مطابق سیٹلائیٹ آئی کیوب-کیو کو آئی ایس ٹی نے چین کی شینگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے اشتراک سے بنایا ہے۔ آئی کیوب-کیو آربِٹر میں […]

گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف

ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ فرنیچر، برقی آلات اور گھروں میں تپش کو روکنے کے لیے استعمال کی جانے والی پلاسٹک ایسے کیمیاء رکھتی ہے جو انسان کی جِلد میں باآسانی جذب ہوسکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برمنگھم کے سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ لیپ ٹاپ، بچوں کی کرسیاں اور اسمارٹ […]