گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے اسمارٹ اسکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

اس حوالے سے اساتذہ کی ٹرینگ کے لئے خصوصی ورک شاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.