ٹک ٹاک نے امریکا میں ممکنہ پابندی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

ٹک ٹاک نے امریکا میں ممکنہ پابندی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی

شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا میں ممکنہ پابندی سے بچنے کے لیے امریکی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

ٹک ٹاک کی مالک چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے ضلع کولمبیا کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی۔

ٹک ٹاک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں امریکی کانگریس اور سینیٹ سے پاس کردہ بل اور امریکی صدر کی جانب سے اس بل پر دستخط کرنے کو امریکی عوام کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک نے دلیل دی ہے کہ امریکی صدر کے دستخط کے بعد قانون بن جانے والا بل امریکی آئین کی پہلی شق کی خلاف ورزی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.