Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Daily Archives

مئی 11, 2024

مظلوم محنت کشوں کے قتل کے خلاف گوادر میں ریلی

8 مئی کی رات سربندر، گوادر میں کام کرنے والے پنجابی محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرنے کے لیے، مقامی لوگوں کی جانب سے سربندر چوک سے جیٹی تک ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس تقریب میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے […]

خبردار!مصنوعی ذہانت سے مردہ افراد کی نقل تیار کر کے بیوقوف بنایا جاسکتا ہے

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس مردہ افراد کی شخصیتوں کی نقل تیار کر کے ان افراد کے پیاروں کو ’ناپسندیدہ ڈیجیٹل اثرات‘ کے ذریعے پریشان کرسکتے ہیں، محققین نے انتباہ جاری کردیا۔ کیمبرج یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ’اے آئی چیٹ بوٹس‘ جو ’ڈیڈ بوٹس‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، […]

سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں

 ملک میں وسیع پیمانے پر درآمدات اور کھپت کی نسبت رسد بڑھنے سے سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ سولر پینلز کی قیمتوں میں 15 سے 25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مقامی مارکیٹ میں صارفین کے لیے تاریخ کی کم ترین سطح پر سولر پینلز کی دستیابی […]

آئرلینڈ سے پہلے ٹی20 میچ میں شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے

آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی دو روزہ دورے پر ڈبلن پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی […]

جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا جو اینڈرسن کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی […]

حج سیزن میں ڈرونز اور فضائی ٹیکسیاں استعمال ہوں گی:سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

 رواں سال حج سیزن کے دوران فضائی ٹیکسیاں اور ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔ سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروس صالح الجاسر نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حج 2024 میں جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرتے ہوئے فضائی ٹیکسیاں اورڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو  بہترین […]

گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں لفظی جنگ شدید، ایک دوسرے کو دھمکیاں

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان لفظی جنگ مزید شدت اختیار کرگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو دھمکیاں دی ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے گورنر ہاؤس بند کرنے کی دھمکی کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں ایک آئینی عہدہ پر موجود ہوں، مجھے گورنر […]

’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ کے بعد ایک اور سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری

’آئی کیوب قمر‘ کے کامیاب لانچ کے بعد پاکستان نے ایک اور سیٹلائٹ جلد لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان نیشنل اسپیس ایجنسی ’سپارکو‘ اور نیشنل اسپیس ایجنسی کی جانب سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔ سپارکو کا کہنا ہے کہ ’ایم ایم ون‘ نامی نیا سیٹلائٹ […]

بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری

 امریکی خلائی ادارے ناسا نے سپر کمپیوٹر پر بنائی گئی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ بلیک ہول میں گرنے کے بعد کے مناظر ممکنہ طور پر کیسے ہوں گے۔ ناسا کی جانب سے پیش کیے گئے مناظر میں دِکھایا گیا ہے کہ کیمرا بلیک ہول تک پہنچتا ہے، اس […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More