جنوبی امریکی ملک وینزویلا تمام گلیشیئر کھو دینے والا جدید تاریخ کا پہلا ملک بننے والا ہے۔ موسمیاتی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ملک میں باقی ماندہ گلیشیئر محض آئس فیلڈ (برف کی چادر نما) کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔
ماہرِ موسمیات میکسیمیلیانو ہیریرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ وینزویلا کے ہمبولڈٹ گلیشیئر پگھل کر دو ہیکٹر (تقریباً پانچ ایکڑ) تک رہ گئے ہیں اور یہاں پر رک کر آئس فیلڈ کی صورت اختیار کر لی ہے۔
ہمبولڈٹ گلیشیئر وینوزویلا کا آخری گلیشیئر ہے۔ گزشتہ صدی میں موسمیاتی تغیر کی وجہ سے ملک کے کم از کم پانچ گلیشیئر پگھل چکے ہیں۔