کھیل – صفحہ 33 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

کھیل

کھیل

پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹرز آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی) نہیں کھیلیں گے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلہ کرلیا گیا۔ چئیرمین محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے خصوصی اجلاس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف […]

عالمی انڈر 19 والی بال: پاکستان نے امریکا کو 1-3 سے ہرا دیا

عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو تین۔ایک سے ہرا دیا۔ تاشقند میں جاری ایونٹ میں پاکستان کا پلے آف میں مقابلہ امریکا سے تھا جس میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دے دی۔ اس فتح کے […]

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ریکارڈ

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.35 فیصد کمی ہوئی جس کے باعث سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں […]

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ: پاکستان کے اسامہ بٹ نے سلور میڈل جیت لیا

پاکستانی ریسلر اسامہ بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منگولیا میں جاری ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔ اسامہ بٹ نے قازقستان اور منگولیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان کا کہنا ہے کہ اسامہ بٹ […]

ورلڈ ایتھلیٹس کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے جینڈر ٹیسٹ لازمی کرانے کا فیصلہ

ورلڈ ایتھلیٹکس نے خواتین ایتھلیٹس کے لیے لازمی جینڈر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عالمی رینکنگ مقابلوں میں ویمن کیٹیگری میں شرکت کی خواہشمند کو جینڈر ٹیسٹ کرانا ہوگا، کھلاڑی کی جنس کی تصدیق کیلئے ’ایس آر وائی‘ ٹیسٹ پلیئر کو زندگی میں ایک بار ہی کرانا ہوگا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق جن ایتھلیٹس […]

لیجنڈز لیگ: بھارت کا شاہینوں کیخلاف کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل میں رسائی بھی مل گئی۔ انڈین […]

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ: پاکستان پولینڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے پولینڈ کوشکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔ مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر سکواش ٹیم چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0 2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ عبداللہ […]

ویمنز چیس ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی دیویا دیشمکھ نے تاریخ رقم کر دی

بھارت کی دیویا دیشمکھ ویمنز چیس ورلڈ کپ جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں. 19 سالہ دیویا دیشمکھ نے ہم وطن 45 سالہ ہمپی کونیرو کو شکست دی۔ ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ دیویا دیشمکھ نے گرینڈ ماسٹر کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر لیا۔ دیویا دیشمکھ بھارت کی مجموعی طور پر 88ویں […]

انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا۔ کراچی میں ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر انصمام الحق نے کہا […]

تیسرا ٹی 20: ویسٹ انڈیز کو شکست، ٹم ڈیوڈ تیز ترین سنچری بنانے والے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

آسٹریلیا نے ٹم ڈیوڈ کی تیز ترین سنچری کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ بیسےٹیرے میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم کی جانب سے 215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ٹم ڈیوڈ […]