Browsing Category
کھیل
کھیل
آئی سی سی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلی پر غور
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو مزید مؤثر اور دلچسپ بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے آئی سی سی نے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی نیوزی لینڈ کے سابق بیٹر راجر ٹووز کر رہے ہیں۔ یہ گروپ مستقبل […]
ورلڈکپ سے قبل فٹبال کا ایک اور سنسنی خیز ٹاکرا؛ فیفا عرب کپ قطر 2025 کا شیڈول جاری
فٹبال کے دیوانوں کے لیے کوئی ایک بھی میچ تہلکہ خیز یادوں سے بھرا ہوتا ہے اور جب بات کسی سنسنی خیز ٹورنامنٹ کی ہو تو مداحوں میں ہلچل سی مچ جاتی ہے۔ ایسا ہی ایک فٹبال ٹورنامنٹ، فیفا ورلڈ کپ سے قبل دھوم مچانے آرہا ہے۔ دنیا بھر میں مقبولیت رکھنے والا یہ ٹورنامنٹ فیفا عرب […]
کرکٹ میچ کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعہ کو 11 سال مکمل
کرکٹ کے میدان میں میچ کے دوران پیش آئے ناخوشگوار واقعے کو 11 سال مکمل ہوگئے، 27 نومبر 2014 کو آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز میچ کے دوران گیند لگنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔ آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شین ایبٹ کی گیند سر پر لگی تھی، گردن کے پچھلے […]
قائداعظم ٹرافی: موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کردی
قائداعظم ٹرافی میں قومی فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔ اسلام آباد ریجن کے 25 سالہ فاسٹ بولر محمد موسیٰ نے قائداعظم ٹرافی 2025 میں ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا، پی سی بی نے اس سے متعلقہ ویڈیو اپنے سوشل میڈیا […]
رونالڈو نے اپنی شادی کیلئے 500 سال قدیم چرج کا انتخاب کر لیا
فٹ بال کی دنیا کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کے لیے اپنے آبائی علاقے مادیرا کا انتخاب کیا ہے، جہاں ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد گرمیوں میں تقریب منعقد ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر کے پرتگالی سُپر اسٹار فٹبالر اور ان […]
اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کی مسلسل چوتھی کامیابی
پاکستانی ٹیم نے اوور 40 ٹی20 ورلڈ کپ میں مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 144 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 244 رنز بنائے، ٹیم کے کپتان عبدالرزاق نے 99 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ […]
علیمہ خان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عدالتی تحویل سے جانے کی اجازت
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عدالت سے جانے کی اجازت دے دی، قبل ازیں عدالت نے انہیں عارضی عدالتی تحویل میں لینے کا حکم دیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف […]
گوہاٹی ٹیسٹ: بھارت کو ہوم ٹیسٹ سیریز میں ایک اور عبرتناک شکست
جنوبی افریقا نے گوہاٹی ٹیسٹ میں 408 رنز سے فتح حاصل کرکے بھارت کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 549 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچویں روز صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی بلے باز جنوبی افریقی اسپنرز کے آگے […]
اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد پابندی غیر قانونی قرار
اولمپک چیمپین ارشد ندیم کے کوچ پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ ایجوڈی کیٹرزنے فیصلہ دیتے ہوئے کوچ سلمان بٹ پر عاٸد پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے فیصلہ دیا، پی ایس بی ایجوڈی کیٹرز نے دونوں فریقین […]
پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کرسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان بیسٹ آف فائیو فریمز کا مقابلہ پاکستان نے 2-3 سے جیت لیا، قومی کیوئسٹ […]