رونالڈو نے اپنی شادی کیلئے 500 سال قدیم چرج کا انتخاب کر لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

رونالڈو نے اپنی شادی کیلئے 500 سال قدیم چرج کا انتخاب کر لیا

فٹ بال کی دنیا کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے شادی کے لیے اپنے آبائی علاقے مادیرا کا انتخاب کیا ہے، جہاں ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد گرمیوں میں تقریب منعقد ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر کے پرتگالی سُپر اسٹار فٹبالر اور ان کی 31 سالہ منگیتر جارجینا روڈریگز کی شادی کی تقریب فنشل کیتھیڈرل چرج میں منعقد ہوگی، جس کے بعد استقبالیہ ایک عالیشان ہوٹل میں رکھا جائے گا۔

یہ چرچ رونالڈو کے آبائی شہر کی قدیم ترین عبادت گاہ ہے، جس کا افتتاح 511 سال قبل 15ویں صدی کے آغاز میں ہوا تھا۔

یہ مقام پرتگالی فٹبالر کے لیے خاص جذباتی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ اُس اسپتال سے محض 2 میل کے فاصلے پر واقع ہے جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ رونالڈو کا کلب نیشنل دا مادیرا بھی اسی علاقے کے قریب ہے۔

یاد رہے کہ اس جوڑے نے اگست میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں جارجینا کی انگوٹھی نمایاں تھی، رپورٹس کے مطابق یہ ہیرا 37 قیراط کا ہے جس کی مالیت تقریباً 5 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.