پاکستان – صفحہ 66 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

صدر مملکت کا دورہ چین، پاکستان اور چین کے درمیان سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے معاہدے پر دستخط کراچی شہر کو پانی فراہمی کیلئے سمندری پانی کو میٹھا بنانے کےمنصوبے پر تعاون کیا جائےگا SAMAA TV Apr 27, 2026 FaceBook Twitter Instagram whatsaap صدر مملکت کا دورہ چین، پاکستان اور چین کے درمیان سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنانے کے معاہدے پر دستخط Asif Zardari تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چینی شہر چانگشا میں پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی، جہاں مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم معاہدے طے پائے۔ تقریب میں سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ اور چائے کے شعبے میں تعاون سے متعلق سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے۔ پہلی مفاہمتی یادداشت محکمہ بلدیات سندھ اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان طے پائی، جس کے تحت کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔ اس معاہدے پر سندھ کے سینئر وزیر…

Browsing Category

پاکستان

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کی نورمقدم کیس میں جسٹس باقر نجفی کے ریمارکس کی شدید مذمت

سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے جمعرات کو جسٹس علی باقر نجفی کے اُس بیان کی شدید مذمت کی جو ایک روز قبل نور مقدم کیس سے متعلق سامنے آیا تھا، اور اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی، جو اب وفاقی آئینی عدالت کا حصہ ہیں، نے اپنے ریمارکس […]

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں جلد آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے : وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بردار ملک بحرین کے ساتھ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کیلئے تیار ہے، خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ منامہ میں کاروباری برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین میں بردارانہ تعلقات ہیں، […]

شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد، بحرینی افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی، ملاقات میں اقتصادی تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو منامہ میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، […]

قومی سلامتی ترجیح، وفاقی و صوبائی حکومتوں کیساتھ تعاون جاری رکھیں گے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور […]

فیلڈ مارشل سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی […]

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ پر اظہار تشویش

پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں منظم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی سے متعلق اقوام متحدہ کے ماہرین کی تازہ رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے پیر کے روز بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی […]

نور مقدم کیس معاشرے میں پھیلتی ’لیونگ ریلیشن شپ‘ کی برائی کا براہ راست نتیجہ ہے، جسٹس باقر نجفی

وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس میں کہا ہے کہ نور مقدم کیس معاشرے میں پھیلنے والی اُس ’برائی‘ کا براہِ راست نتیجہ ہے جسے ’لیونگ ریلیشن شپ‘ کہا جاتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جسٹس نجفی کا اشارہ ’لِو اِن ریلیشن شپ‘ کی طرف تھا، یعنی ایسی صورتحال […]

آصفہ بھٹو زرداری سے امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور امریکا کے قونصل جنرل چارلس گڈمین کے درمیان پاک امریکا تعلقات میں مزید فروغ پر بات چیت کی گئی۔ بی بی آصفہ […]

عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح […]

وزیراعظم شہباز شریف سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظور کی گئی […]