Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، ایجنڈا جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 27 مارچ کو طلب کر لیا۔ کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے وسط مدتی بجٹ جائزہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔   اجلاس میں مالی سال 2021-22 کی مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی فنانشل سٹیٹمنٹ پیش […]

سرکلر ڈیڈ روکنا ہماری ذمہ داری، کوشش ہے بجلی کی قیمت کم کی جائے: مصدق ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سرکلر ڈیڈ روکنا آئی ایم ایف نہیں ہماری ذمہ داری ہے، ہماری کوشش ہے بجلی کی قیمت کو کم کیا جائے۔ لاہور میں پولیس اہلکار نے اگر کوئی غلطی نہیں کی تو اس کا تبادلہ نہیں ہونا چاہئے تھا، قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ڈاکٹرمصدق ملک […]

بھارت کشمیریوں کا قاتل، قوم کو اس کے ساتھ تجارت قبول نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے، قوم کو اس کے ساتھ تجارت قبول نہیں۔ اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، مسئلہ کشمیر کے حل تک ہندوستان سے […]

صدر مملکت نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فوجی افسران کو اعلیٰ ترین ملٹری اعزاز ’ہلال امتیاز‘ سے نواز دیا۔ ایوان صدر میں اعلیٰ ترین ملٹری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری افسران کو اعزازات دیے، تقریب میں 41 ہلال امتیاز (ملٹری) کے اعزازات دیے گئے۔ کپتان عبدالولی شہید کے لیے ستارہ […]

بانی پی ٹی آئی اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہو جائیں تو معاملہ ختم ہو جائے: رانا ثنا اللہ

سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی دوسرے کا سیاسی وجود تسلیم کرنے پر تیار نہیں، وہ اپنی مخصوص سیاست سے الگ ہو جائیں تو معاملہ ختم ہو جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارابانی پی ٹی آئی سے تعلق […]

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ماسکو میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ایوانِ صدر کے مطابق صدر زرداری نے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن، سوگوار خاندانوں اور روسی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اس گھناؤنے حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے […]

افغان وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ، دورہ کابل کی دعوت

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ہفتے کے روز اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے تعلقات میں تعطل کو توڑنے کے لیے اپنے پاکستانی ہم منصب کو دورہ کابل کی دعوت دی۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہے اور یہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب […]

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، لیفٹیننٹ کرنل، کیپٹن سمیت 5 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں نے بارود سے گھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی نتیجے میں لیفٹننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت سات فوجی اہلکار شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔ 16 مارچ کی صبح، چھ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں سیکیورٹی […]

سینیٹ الیکشن، چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، پنجاب، پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں خالی ہونے والی نشستوں پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینٹ کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر […]

نومنتخب 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کی نو منتخب 19 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔ ایوان صدر میں ہونیوالی حلف برداری  کی  تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More