Daily Mashriq
Mashriq Newspaper

بشریٰ بی بی سے فیملی ملاقات کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات اور ذاتی معالج کی رسائی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔

 

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک کے مطابق عدالتی حکم پر عمل ہو گیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے درخواست گزار کو ٹیلی فون پر سنا ہے۔

 

سلمان اکرم راجا نےاعتراض اٹھایا کہ عدالتی حکم کے مطابق بشریٰ بی بی کا علاج نہیں ہورہا۔سلمان اکرم راجا کے مطابق عدالتی حکم کےمطابق سپرنٹنڈنٹ نےدرخواست گزار کو نہیں سنا،ذاتی طورپرسنا جانا چاہیے۔

 

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست گزار بشریٰ بی بی کی بیٹی کو پیر کو ذاتی حیثیت میں سننے کی ہدایت کی۔ کیس کی مزید سماعت 12 مئی کو ہوگی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More