سینیٹ الیکشن، چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

سینیٹ الیکشن، چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، پنجاب، پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں خالی ہونے والی نشستوں پر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سینٹ کی 12 نشستوں پر مجموعی طور پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 17 امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، طلال چوہدری، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، اعجاز حسین منہاس، محسن نقوی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ولید اقبال، وسیم شہزاد، حامد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ اسمبلی سے جنرل، ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیت کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.