نومنتخب 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

نومنتخب 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کی نو منتخب 19 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوان صدر میں ہونیوالی حلف برداری  کی  تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

بعد ازاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ارکان  اسمبلی بھی شریک ہوئے۔

حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام ، چودھری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔

اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ نے بھی صدر مملکت سے حلف لیا جبکہ اعظم نذیر تارڑ اور شزا فاطمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.