پاکستان – صفحہ 14 – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper
Browsing Category

پاکستان

حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔   مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکومت نے پیٹرولیم بحران سے نکلنے کی تیاری مکمل کر لی، پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا،شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا […]

عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی سونا 0.49

عالمی مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔   عالمی مارکیٹ میں سونا 0.49 فیصد کمی کے ساتھ 4654 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت میں 1.20 فیصد کمی، 72 ڈالر فی اونس پر فروخت ہورہا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے زیراثر آج ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں […]

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران کانوں میں کام مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے دوران کانوں میں کام مکمل طورپربند کرنے کا فیصلہ،محکمہ معدنیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔   محکمہ معدنیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انڈرگراؤنڈ اورسرفیس مائننگ میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا،کانوں میں لینڈسلائیڈنگ کا شدید خطرہ کا امکان ہے،بارش کے باعث کانوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کا […]

انتظامات مکمل، متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے واپس کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے 3.5 ارب ڈالر کے تمام قرضے رواں ماہ واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔   ذرائع کے مطابق پاکستان نے یو اے ای کو ساڑھے 3 ارب ڈالر واپسی کے انتظامات کرلئے، یو اے ای کو 45 کروڑ ڈالر رواں ہفتے ہی ادا کردیئے جائیں گے جو پاکستان نے […]

آپریشن غضب للحق: 796 فتنہ الخوارج ، افغان طالبان ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں اب تک 796 فتنہ الخوارج اور افغان طالبان مارے گئے، 1043 زخمی ہوئے۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی 286 چوکیوں کو تباہ اور 44 پر قبضہ کرلیا۔ […]

پاکستان کو ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑےگا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام جیسا فالس فلیگ آپریشن کیا تو اس بار ہم انہیں کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔ سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ایران اسرائیل جنگ کے اثرات کا ہمیں طویل عرصے تک سامنا کرنا پڑےگا،  ایران، […]

محسن نقوی کی رائیونڈ تبلیغی مرکز آمد، غیرملکی اکابرین سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں غیر ملکی وفود سے ملاقات کی اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے اکابرین مولانا امجد فاروق، مولانا عامر، انوار غنی، امتیاز غنی، مولانا مدثر شاہین اور دیگر سے ملاقات کی، بھارت اور بنگلہ دیش سے آئے […]

اہلِ غزہ کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، مریم نواز

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم ضمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی بیچارگی عالمی یوم ضمیر منانے والوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا […]

مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا: عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دی اور بہتری کے لیے اقدامات کا عزم کیا۔ عطاء تارڑ نے لاہور میں ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی کہ ہم مسیحی برادری کے حقوق کے محافظ ہیں، میری کوشش […]

لوڈنگ گاڑیوں کو سبسڈی دینے کا مقصد اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا لوڈنگ گاڑیوں کو سبسڈی دینےکا مقصد اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ہے،جو سبسڈی پیر کوفراہم کرنی تھی،اسکا آغاز ہفتے کو ہوچکا ہے۔   وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کو سبسڈی کی فراہمی پر پیشرفت،ملک میں ایندھن کےذخائر […]