حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرحکومت نے پیٹرولیم بحران سے نکلنے کی تیاری مکمل کر لی، پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا،شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کیلئے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔

 

وزارت آئی ٹی نےپیٹرول پمپس پرفراہم کرنےکیلئےموبائل فونزکی جانچ مکمل کرلی،موبائل فونزپرفیول منیجمنٹ کیلئےتیارکی گئی ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے،منصوبے سے متعلق تفصیلات وزارت آئی ٹی کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئیں ہیں۔

 

پیٹرول پمپس کودیئےجانے والےموبائل فون کی مالیت 72 ہزار روپے ہوگی،موبائل فونزکیلئےرقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More

https://www.googletagmanager.com/gtag/js?id=G-HFZSG9BN9P