اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر کا رابطہ امن کے فروغ کیلئے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور – Daily Mashriq Newspaper Quetta
Mashriq Newspaper

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر کا رابطہ امن کے فروغ کیلئے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان رابطہ ہواہے جس میں علاقائی پیشرفت اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطےمیں رہنے پر اتفاق کیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیشرفت اور جنگ بندی سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی۔ موجودہ صورتحال میں قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق گیا۔

 

دوسری طرف اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ کو بھی ٹیلی فون کیا ۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے سفارت کاری کے فروغ کیلئے پاکستانی عزم کی تعریف کی ۔ اسحاق ڈار نے آسٹریلوی ہم منصب کو گیارہ اور بارہ اپریل کی اسلام آباد ٹاکس سے آگاہ کیا ۔ اور مذاکرات و سفارتکاری جاری رکھنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نےعالمی معیشت بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر اثرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.