Daily Mashriq
Mashriq Newspaper
Browsing Category

تازہ ترین

اہم خبریں

طوفانی بارشوں کے بعد پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ، 24 گھنٹے میں درجنوں اموات

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش برسنے پر ندی نالے بپھر گئے، نالہ لئی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجادیے گئے جبکہ پاک فوج گوالمنڈی پل پہنچ گئی، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد […]

انصاف کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ انصاف انسانیت کا اجتماعی فرض ہے۔ عالمی یوم انصاف پر اپنے پیغام میں انہوں ںے کہا کہ آج کے دن عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، انصاف کسی ایک […]

قلات: مسافر بس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا

بلوچستان کے ضلع قلات میں گزشتہ روز مسافر بس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ مقدمہ اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی […]

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد ریلوے نے بھی کرائے بڑھادیے

وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔ تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریل کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، مسافر ٹرینوں اور مال بردار ریل گاڑیوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم […]

امریکی صدر کے ستمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں، دفتر خارجہ

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے ستمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعرات کو کہا کہ اُن کے پاس ستمبر میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے بارے میں ’ کوئی […]

سینیٹ الیکشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں معاملات طے ہو گئے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملات طے ہونے کے بارے میں باضابطہ اعلان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کریں […]

بحرین کا امریکا میں 17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

بحرین نے امریکہ میں 17 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ بحرینی ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے بوئنگ طیارے، جنرل الیکٹرک انجنز کی خریداری اور امریکی ٹیکنالوجی، توانائی و مینوفیکچرنگ شعبوں میں شراکت […]

اسرائیلی فورسز کا غزہ کے واحد چرچ پر حملہ ، 2 افراد ہلاک، پادری سمیت متعدد زخمی

اسرائیل فوج نے غزہ کے واحد کیتھولک چرچ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ پادری فادر گیبریل رومانیلی سمیت متعدد افرادزخمی ہوگئے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں لاطینی آرکیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں ہولی فیملی چرچ کے کمپاؤنڈ کو نشانہ […]

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا آغاز

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کا آغاز ہو گیا، ملک بھر سے طلبہ کی بھرپور شرکت۔ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پاکستان کے 33 شہروں میں بیک وقت کامیابی سے جاری ہے، انٹرن شپ میں 150 سے زائد یونیورسٹیوں کے 6500 طلبہ پاکستان بھر سے حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان […]

بلوچستان: قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے نیمرغ میں نامعلوم افراد نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں3 مسافر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس  ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ  پر پہنچ گئیں۔ ذرائع کا  کہنا  تھا […]

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More